۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ احمد علی نوری کا صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس

حوزہ / ممبر گلگت بلتستان کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے معروف و نڈر صحافی ارشد شریف کے ظالمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبر گلگت بلتستان کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے معروف و نڈر صحافی ارشد شریف کے ظالمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا: اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا: حکومت کو چاہئے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کرے۔

حجت الاسلام شیخ نوری نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر ان کے ورثاء اور صحافی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .